![]() |
| کینولہ اور سرسوں کی کاشت کا صحیح وقت، منظور شدہ اقسام اور بیج کی شرح |
کسان دوستو! کینولا اور سرسوں (Canola & Mustard) / رایا پاکستان میں خوردنی تیل (Edible Oil) کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک اہم فصل ہیں۔ اور اگر وقت پر کاشت کر لی جائے تو یہ نسبتاً کم لاگت میں اچھی آمدنی دیتی ہیں۔
میں نے اپنے تجربے میں یہی دیکھا ہے کہ اس فصل میں سب سے زیادہ فرق وقت کاشت (Sowing Time) سے پڑتا ہے نہ بیج کی قیمت سے، نہ زیادہ کھاد سے، جو کسان صحیح وقت پر کاشت کرتا ہے،وہ آدھی محنت وہیں پر جیت لیتا ہے۔
اس مضمون کو Pak Agri Info میں ہم تین اہم چیزیں دیکھیں گے جس میں کاشت کا صحیح وقت (Sowing Time)، محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام (Approved Varieties)، اور بیج کی شرح (Seed Rate) کے ساتھ کاشت کا درست طریقہ (Sowing Method)۔
کاشت کا صحیح وقت (Time of Sowing)
کینولا اور سرسوں کی کاشت میں تاخیر (Delay in Sowing) کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ فصل سست تیلے (Aphid) کے حملے کی زد میں آ جاتی ہے۔
میں ہمیشہ اپنے کسان بھائیوں کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ ستمبر کا آخری ہفتہ اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ، یعنی تقریباً 7 اکتوبر تک کی گئی کاشت (Early Sowing)۔
تیلے کے شدید حملے سے بڑی حد تک محفوظ رہتی ہے۔ کیونکہ اس وقت تک فصل اپنی نازک عمر پار کر کے مضبوط ہو چکی ہوتی ہے۔
جبکہ تیلے کی آبادی (Aphid Population) سردی بڑھنے کے ساتھ بعد میں زیادہ بنتی ہے۔ پنجاب اور سندھ (Punjab & Sindh) دونوں جگہوں کے لیے یہی ہفتہ سب سے بہترین وقت کاشت (Best Sowing Time) سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب (Punjab Agriculture Department) کی سرکاری سفارشات میں بھی کینولا کی کاشت کا مجموعی وقت ستمبر کے تیسرے ہفتے سے اکتوبر کے آخر تک بتایا گیا ہے۔
جبکہ بعض اقسام (جیسے سپر رایا، خانپور رایا، چکوال رایا اور چکوال سرسوں) کے لیے 15 اکتوبر تک کاشت مکمل کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب کی جاری شدہ کینولا کاشت شیڈول میں اس کی مکمل تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔ میرا اپنا اصول یہ ہے کہ جتنا جلدی کاشت ہو سکے، اتنا بہتر دیر کرنے میں صرف نقصان ہے۔
منظور شدہ اقسام (Approved Varieties)
بیج کا انتخاب کرتے وقت ہمیشہ محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام (Approved Varieties) ہی استعمال کریں۔ کیونکہ یہ آپ کے علاقے کی زمین اور موسم کے مطابق آزمائی گئی ہوتی ہیں۔
کینولہ کی اقسام (Canola Quality Varieties)
پنجاب کے لیے فیصل کینولہ (Faisal Canola)، آئل سیڈز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی اے اے آر آئی کینولہ (AARI Canola)، پارک کینولہ (PARC Canola)، اور پنجاب کینولہ (Punjab Canola)۔
ہائبرڈ اقسام (Hybrid Varieties)
ہائیولا 401 (Hyola-401) اور ڈبلیو سی سی (WCC) سیریز کی جدید اقسام یہ پنجاب اور سندھ دونوں علاقوں میں بہتر پیداوار (Higher Yield) دیتی ہیں۔
رایا اور سرسوں کی اقسام (Mustard & Raya Varieties)
پنجاب کے لیےخانپور رایا (Khanpur Raya)، سپر رایا (Super Raya)، چکوال سرسوں (Chakwal Sarson)، اور رایا ڈی جی ایل (Raya DGL)۔
سندھ کے لیے سندھ رایا (Sindh Raya)، ایس-9 (S-9) اور مختلف دیسی رایا اقسام (Local/Desi Raya Varieties)، جو کم پانی اور زیادہ گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت (Drought & Heat Tolerance) رکھتی ہیں۔
میں اپنے کسان بھائیوں کو یہ بات ضرور بتاتا ہوں کہ کسی دوسرے کے کھیت میں چل جانے والی قسم آپ کی زمین میں بھی اسی طرح نتیجہ دے یہ ضروری نہیں ہے۔
اپنے علاقے کے موسم اور زمین کی مناسبت سے قسم چنیں، اور خریداری ہمیشہ رجسٹرڈ ڈیلر یا محکمہ زراعت توسیع (Agriculture Extension) سے رجوع کر کے کریں۔
شرح بیج اور کاشت کا طریقہ (Seed Rate and Sowing Method)
شرح بیج (Seed Rate)
1- منظور شدہ کینولہ/رایا اقسام (Approved Varieties)
2 سے 2.5 کلوگرام فی ایکڑ (kg per Acre)۔
2۔ ہائبرڈ اقسام (Hybrids)
1.5 سے 2 کلوگرام فی ایکڑ (kg per Acre)۔
3۔قطاروں کا فاصلہ (Row Spacing)
ڈرل سے کاشت کی صورت میں قطار سے قطار کا فاصلہ 1.5 فٹ (45 سینٹی میٹر / 45 cm) رکھیں۔
4۔ کھاد کا استعمال (Fertilizer Application)
بجائی کے وقت 1 بوری ڈی اے پی (DAP) اور نصف بوری یوریا (Urea) یا ایس او پی (SOP) کا استعمال جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ باقی نائٹروجن (Nitrogen) بعد میں فصل کی نشوونما کے ساتھ اقساط میں دی جا سکتی ہے۔
اگر آپ کھاد کے مکمل استعمال اور صحیح وقت کو تفصیل سے سمجھنا چاہیں تو ہماری رہنمائی کماد کی کھادوں کا مکمل شیڈول میں بھی وہی بنیادی اصول کارآمد ہیں کہ کھاد کی مقدار زمین کے تجزیے (Soil Analysis) کے مطابق رکھی جائے۔
میں کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر (Fungicide / سرایت پذیر فنجی سائیڈ) لگانا کبھی نہیں چھوڑتا ہوں۔ اس چھوٹی سی احتیاط سے ابتدائی بیماریوں (Seedling Diseases) کا خطرہ بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔
کینولہ کو کماد میں ساتھی فصل کے طور پر کاشت کرنا (Canola as an Intercrop with Sugarcane)
اگر آپ کے پاس کینولہ کے لیے علیحدہ رقبہ موجود نہیں تو یہ بات جان کر خوشی ہوگی کہ محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کے مطابق ستمبر کاشت کماد، چنے، گندم اور برسیم میں کینولہ (میٹھی سرسوں) کی کامیابی سے مخلوط کاشت (Intercropping / Mixed Cropping) کی جا سکتی ہے۔
(محکمہ زراعت پنجاب کی رپورٹ) میں نے خود بھی یہ طریقہ آزمایا ہے۔ ستمبر میں لگائے گئے کماد کی قطاروں کے درمیان خالی جگہ پر کینولہ کاشت کر کے، فصل کے مکمل کینوپی بننے سے پہلے، ایک اضافی آمدنی (Extra Income) نکل آتی ہے۔
اگر آپ نے ستمبر میں کماد کاشت کیا ہے اور اس کی ابتدائی دیکھ بھال کے بارے میں تفصیل جاننا چاہتے ہیں تو ہماری رہنمائی ستمبر کاشت کماد کی ابتدائی 30 دن کی دیکھ بھال بھی ضرور دیکھیں۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مہینے میں آبپاشی اور جڑی بوٹیوں کا انتظام کیسے رکھا جائے، جو مخلوط کاشت کی صورت میں دونوں فصلوں کے لیے اہم رہتا ہے۔
عام غلطیاں جو کاشت کے وقت ہو جاتی ہیں (Common Mistakes During Sowing)
1۔ کاشت میں تاخیر (Late Sowing)
کچھ دن کی تاخیر بھی تیلے کے حملے (Aphid Attack) کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ جتنا جلدی ممکن ہو کاشت مکمل کریں۔
2۔ غیر منظور شدہ یا غیر معیاری پیج کا استعمال (Unapproved / Low Quality Seed)
کسی دوست کے کھیت کا بچا ہوا پیج یا غیر تصدیق شدہ ذریعے سے لیا گیا بیج اگاؤ (Germination) اور پیداوار (Yield) دونوں کم کر سکتا ہے
3۔ بیج کی شرح میں کمی یا زیادتی (Wrong Seed Rate)
زیادہ بیج ڈالنے سے پودے آپس میں مقابلہ کرتے ہیں، جبکہ کم بیج سے کھیت میں خالی جگہ رہ جاتی ہے۔ سفارش کردہ مقدار (Recommended Rate) پر قائم رہیں۔
4۔ بغیر فنجی سائیڈ کے بیج بونا (Sowing Without Fungicide Treatment)
بیج کو پھپھوندی کش زہر لگانا نہ بھولیں، ورنہ ابتدائی مرحلے میں بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کینولا اور سرسوں میں فرق جاننے کےلیے ہمارا مضمون کینولا اور سرسوں میں فرق ضرور پڑھیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)
کینولہ اور سرسوں کی کاشت کا سب سے بہترین وقت کیا ہے؟ (Best Sowing Time)
ستمبر کا آخری ہفتہ سے اکتوبر کا پہلا ہفتہ سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس وقت کی گئی کاشت سست تیلے (Aphid) کے حملے سے نسبتاً محفوظ رہتی ہے۔
اگر کاشت میں تاخیر ہو جائے تو کیا کریں؟ (Late Sowing)
محکمہ زراعت کی سفارش کے مطابق زیادہ تر اقسام اکتوبر کے آخر تک کاشت کی جا سکتی ہیں، لیکن جتنی جلدی کاشت ہو، تیلے کے خطرے میں اتنی ہی کمی آتی ہے۔
کیا کینولہ کو کماد کے ساتھ کاشت کیا جا سکتا ہے؟ (Intercropping with Sugarcane)
جی ہاں، ستمبر کاشتہ کماد کی قطاروں کے درمیان کینولہ کی مخلوط کاشت ایک تصدیق شدہ اور فائدہ مند طریقہ ہے۔
بیج کی شرح کتنی رکھنی چاہیے؟ (Seed Rate)
منظور شدہ اقسام کے لیے 2 سے 2.5 کلوگرام فی ایکڑ، جبکہ ہائبرڈ اقسام کے لیے 1.5 سے 2 کلوگرام فی ایکڑ۔
کاشت کے وقت کون سی کھاد ڈالنی چاہیے؟ (Fertilizer at Sowing)
بجائی کے وقت 1 بوری ڈی اے پی (DAP) اور نصف بوری یوریا (Urea) یا ایس او پی (SOP) ڈالنا جڑوں کی ابتدائی مضبوطی کے لیے مفید ہے۔
تحقیق اور ذرائع (Research & Sources)
یہ مضمون میرے اپنے کھیتی تجربے کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت پنجاب (Punjab Agriculture Department) اور محکمہ زراعت سندھ (Sindh Agriculture Department) کی دستیاب سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا گیا ہے۔ چونکہ ہر علاقے کی زمین، موسم اور پانی کی دستیابی مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے حتمی فیصلہ اپنے علاقے کے زرعی ماہر یا محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورے سے کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں for "کینولا اور سرسوں کی کاشت اور اقسام | Canola & Mustard"