اسلام علیکم کسان دوستو! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کپاس پاکستان کی اہم اور نقد آور فصلوں میں شمار کی جاتی ہے۔ لیکن کپاس کی فصل کو مختلف شدید بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے، کپاس کو زیادہ تر نقصان دہ کیڑوں میں سبز تیلا ایک خطرناک کیڑا سمجھا جاتا ہے۔ سبز تیلا کپاس کی فصل کی بڑھوتری کو متاثر کر سکتا ہے۔
بہت سے کسان بھائیوں کا سوال ہوتا ہے کہ کپاس کی فصل کو سبز تیلا کا حملہ کب شروع ہوتا ہے، اور اس کا بروقت علاج کیا ہے، کونسا سپرے اس کےلیے مؤثر ہے، کپاس کی فصل کو سبز تیلے کے نقصان سے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم سبز تیلا کے نقصان، حملے،۔علامات، سپرے اور بچاؤ کے مکمل طریقوں کے بارے میں تفصیلاً بات کریں گے۔
سبز تیلا کیا ہے؟
کپاس کی فصل سے سبز تیلا رس چوسنے والا ایک مہلک خطرناک کیڑا ہے، جو پودوں کے پتوں کا رس چوس کر کپاس کے پودوں کو کمزور کرتا ہے، جس کی وجہ سے پتے زرد ہوتے ہیں، اور فصل کی بڑھوتری میں کمی نظر آتی ہے۔
کپاس پر سبز تیلے کا حملہ کب ہوتا ہے؟
ہمارے ملک پاکستان میں کپاس کی فصل پر سبزتیلے کا حملہ عموماً:
- مئی
- جون
- جولائی
- اگست
کے مہینوں میں دیکھنے کو آتا ہے۔
سبز تیلے کےلیے گرم اور مرطوب موسم اس کی افزائش کےلیے انہتائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
سبز تیلا کا حملہ کن حالات میں زیادہ بڑھتا ہے؟
سبز تیلا کا حملہ زیادہ گرمی، نمی والا موسم، جڑی بوٹیوں کی زیادتی، کمزور فصل اور متوازن کھاد کا استعمال نہ کرنا شامل ہے۔
اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو سبز تیلا چند دنوں میں تعداد میں اضافہ دکھائی دے سکتا ہے۔
سبز تیلا اپنی نسل کتنے وقت میں بڑھاتا ہے؟
سبز تیلا کپاس کی فصل پر بہت تیزی سے افزائش کرتا ہے، مناسب موسم میں اس کی نسل تقریبا 7 سے 14
دن میں تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔
سبز تیلا کپاس کی فصل کو کتنا نقصان پہنچاتا ہے؟
کپاس کی فصل پر اگر سبز تیلا کا حملہ بڑھ جائےتو
- کپاس کے پتے مڑ جاتے ہیں
- پتے زرد ہو جاتے ہیں
- پودا کمزور ہو جاتا ہے
- پھول اور ٹینڈے متاثر ہوتے ہیں
- پیداوار میں کمی ریکارڈ ہو سکتی ہے
مشاہدے اور تجربے کی بنا پر شدید حملے کی صورت میں کپاس کی پیداوار 20 سے 30 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔
سبز تیلا کی علامات
کی فصل پر سبز تیلا کے حملے کی اہم نشانی
- پتوں کے کنارے زرد ہونا
- کپاس کے پودوں میں کمزوری کا ہونا
- پتوں پر جلنے جیسے نشان ہونا
اگر کسی کسان بھائی کے کپاس کے کھیت میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری علاج ضرور کریں۔
کپاس میں سبز تیلا کا بروقت علاج
سبز تیلا کے بروقت کےلیے کپاس کے پودوں کا روزانہ معائنہ ضرور کرنا چاہیے۔ ابتدا میں حملہ نظر آئےتو فوری سپر کریں۔
سبز تیلا کےلیے بہترین سپرے
بہت سے زرعی ماہرین کے مشورے کے مطابق یہاں پر درج ذیل ادویات درج ذیل ہیں۔
- امیڈاکلوپرڈ
- تھایا میتھوکسام
- ایسیٹا میپرڈ
- ڈائنوٹیفیوران
سپرے کو ہمیشہ سفارش کردہ مقدار کے مطابق استمعال کریں۔
سپرے کتنے دن بعد کرنا چاہئے؟
اگر کپاس پر سبز تیلا کا حملہ بڑھ جائے تو سپرے کا وقفہ 5 سے 7 دن رکھیں، اور پھر دوبارہ سپرے کریں۔
اگر آپ مسلسل ایک ہی دوا استعمال کر رہے ہیں تو دوا کو تبدیل کرنا ضروری ہے، اگر دوا تبدیل نہ کیا جائے تو کیڑے دوا کے خلاف مزاحمت پیدا کر سکتے ہیں۔
کپاس کی فصل کو کونسی خوراک دینی چاہیے؟
کپاس کو سبز تیلا سے بچانے کےلیے فصل کو متوازن خوراک دنیا لازمی ہے، تاکہ بیماری کا حملہ نہ بڑھ سکے۔
:کپاس کےلیے اہم کھادیں
- یوریا
- ڈی اے پی
- پوٹاش
- ہیومک ایسیڈ
- زنک
کپاس کے پودے میں مدافعتی نظام کو بڑھانے کےلیے زنک کا مناسب مقدار میں استعمال ضروری ہے۔
سبزتیلا سے بچاؤ کے اہم طریقے
- جڑی بوٹیوں کا بروقت خاتمی
- کپاس کی فصل کا باقائدہ معائنہ
- کپاس میں متوازن کھادوں کا استعمال
- جڑی بوٹیوں اور بیماریوں کے خلاف بروقت سپرے
- متاثرہ پودوں پر بروقت توجہ لازمی دیں
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال:
سبز تیلا کپاس پر کب حملہ کرتا ہے؟
جواب: سبز تیلا کا حملہ عموماً مئی سے اگست کے دوران زیادہ ہوتا ہے۔
سوال:
سبز تیلا کے لیے کونسا سپرے بہترین ہے؟
جواب: امیڈاکلوپرڈ، تھایا میتھوکسام اور ایسیٹا میپرڈ مؤثر ادویات میں شامل ہیں۔
سوال:
سبز تیلا کتنے دن میں دوبارہ حملہ کرتا ہے؟
جواب: گرم موسم میں یہ کیڑا 7 سے 14 دن میں دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
نتیجہ
کسان بھائیو! سبز تیلا کپاس کی فصل کاایک خطرناک کیڑا ہے، جس کو بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو فصل کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ اگر کسان بھائی اپنی کپاس کی فصل کا بروقت معائنہ کریں، متوازن کھاد استعمال کریں اور ابتدائی حملوں کے دوران بروقت سپرے کریں تو اس نقصان دہ کیڑے کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
بروقت علاج اور فصل کی مناسب دیکھ بھال سے کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں for "کپاس کی فصل پر سبز تیلا کا حملہ کب ہوتا ہے | مکمل علاج، سپرے اور بچاؤ کی جدید معلومات"