کماد میں امونیم سلفیٹ، ہومیک ایسڈ اور سلفر کے فوائد
اسلام علیکم کسان بھائیوں! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کماد (گنا) پاکستان کی اہم اور نقد فصلوں میں سے ایک ہے۔ پچھلے چند سالوں میں بہت سے کسان بھائی اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ مناسب آبپاشی اور کھادوں کے استعمال کے باوجود گنے کی فصل کی بڑھوتری، ہمارے کسانوں کی توقع کے مطابق نہیں ہوتی۔
کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں پر کماد کی پتیاں زرد پڑنے لگتی ہیں، کماد کا تنا باریک رہ جاتا ہے، جس کی وجہ سے پیداور فی ایکڑ کم رہ جاتی ہے۔
جدید سائنسی تحقیق کے مطابق زرعی ماہرین کی رائے کے مطابق ایک بڑی وجہ زمین میں سلفر(Sulfur) اور نامیاتی مادہ (Orange Matter) کی کمی ہو جاتی ہے۔ اب بہت سے ترقی یافتہ جدید زرعی نظاموں میں نائٹروجن (یوریا) اور فاسفورس (DAP) کے ساتھ سلفر اور ہومیک ایسڈ کو گنے کی فصل کےلیے متوازن خوراک سمجھا جاتا ہے۔
ہمارے ملک پاکستان میں زیادہ تر گنا پیداوار والے علاقوں میں کسان اپنی فصل میں امونیم سلفیٹ (21 فیصد نائٹروجن اور 24 فیصد سلفر)، کے ساتھ ہومک ایسڈ اور اضافی سلفر (1کلو فی ایکڑ) کا مشترکہ استعمال کرتے ہیں۔
مناسب زمین، صحیح وقت اور درست مقدار سے ان غذائی اجزاء کا استعمال کماد کی جڑوں کی بہتر نشوونما، خوراک کو جزب کرنے کی صلاحیت، فصل کے سبز پتوں، مضبوط تنوں اور بہتر پیداوار میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس بات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی کھاد کے نتائج میں مٹی کی زرخیزی، آبپاشی، موسم اور فصل کی حالت اور دیگر زرعی عوامل پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر کھیت میں ایک جیسے نتائج کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔
![]() |
| کماد میں امونیم سلفیٹ ، ہومک ایسڈ اور سلفر کا استعمال |
کماد کو سلفر، نائٹروجن اور ہومک ایسڈ کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
ہر فصل کی طرح کماد (گنا) کو بھی متوازن اور اچھی غذائیت درکار ہوتی ہے۔ اگر صرف نائٹروجن (یوریا) کے استعمال کیا جائے تو دیگر ضروری غذائی عناصر کو نظر انداز کردیا جائے تو فصل کی مکمل پیداوار حاصل نہیں ہو سکتی۔
کماد (گنے) کی بہتر پیداوار اور نشوونما کے کچھ اہم غذائی اجزاء اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نائٹروجن (Nitrogen)
نائٹروجن (یوریا) گنے کے پودوں کی سبزے اور بڑھوتری کےلیے اہم جز ہے۔ نائٹروجن پتوں میں کلوروفل بنانے اور پودوں کو نئی شاخیں بنانے اور فوٹو سنتھیسز کے عمل کو بہتر بناتی یے۔ نائٹروجن کماد کی ابتدائی بڑھوتری کےلیے مناسب مقدار میں فصل کی بہتر بنیاد رکھتی ہے۔
سلفر (Sulphur)
سلفر کماد کے لیے ایک ضروری غذائی عنصر ہے۔ اگرچہ سلفر کی بعض اقسام زرعی ادویات میں پھپھوندی کش کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں، لیکن کھاد کی صورت میں اس کا بنیادی مقصد پودے کو غذائیت فراہم کرنا ہے۔
سلفر کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:
- گنےکی فصل میں پروٹین کی تیاری
- کلوروفل کی بہتر تشکیل میں مدد
- نائٹروجن کے مؤثر استعمال معاونت اور جڑوں کی بہتر نشوونما
- پودے میں مجموعی صحت میں بہتری
جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ، جہاں مٹی میں سلفر کی کمی ہو، وہاں صرف نائٹروجن دینے سے فصل کو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے، کیوں کہ دونوں عناصر سلفر اور نائٹروجن ایک دوسرے سے مل کر اچھے نتائج فراہم کرتے ہیں۔
ہومک ایسڈ (Humic Acid)
ہومک ایسڈ کسی کھاد کا کا متبادل نہیں ہے، بلکہ یہ مٹی کی ساخت کو بہتر بنانے والا ایک قدرتی نامیاتی مادہ ہے۔
ہومک ایسڈ زمین میں کئی مناسب تبدیلیاں پیدا کرتا ہے، جیسے:
- مٹی کی ساخت بہتر بناتا ہے
- پانی کو زمین میں زیادہ دیر تک محفوظ رکھتا ہے۔
- زمین کو بھربھرا اور ہوا کے گزر کو بہتر بناتا ہے
- ہومک ایسڈ کے استعمال سے پودوں جڑوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
- پورانے غذائی اجزا کو متحرک کرتا ہے
- مٹی میں مفید جراثیموں کی سرگرمیاں بڑھاتا ہے
کماد میں امونیم سلفیٹ کیا ہے؟
![]() |
| کماد میں امونیم سلفیٹ کے فوائد |
امونیم سلفیٹ باقی کھادوں کی طرح ایک اہم کھاد ہے، جس میں تقریبا 21 فیصد نائٹروجن اور 24 فیصد سلفر پایا جاتا ہے۔
اسی وجہ سے اس امونیم سلفیٹ کو دوہرا فائدہ دینے والی کھاد سمجھا جاتا ہے۔ کیون کہ اس کھاد میں نائٹروجن اور سلفر کی اچھی مقدار کماد(گنا) کو مہیا کرتی ہے۔
پاکستان بھر میں اکثر کسان اس کھاد کو کماد، گندم، چاول، مکئ، آلو، پیاز اور دیگر اہم فصلوں میں استعمال کرتے آرہے ہیں۔ یہ کھاد ان علاقوں میں کافی اہمیت رکھتی ہے جہاں پر زمین میں سلفر کی مقدار کم ہو۔
کماد میں امونیم سلفیٹ کے ممکنہ فوائد
کسان بھائیو! اگر واقعی زمین میں سلفر کی کمی ہو، اور کھاد کو سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو درج ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:
- فصل کی ابتدائی بڑھوتری میں اضافہ ہوتا ہے
- پتوں کی سبز رنگت میں بے اضافہ ہوتا ہے
- پودوں کی جڑوں کو مضبوط بناتی ہے
- نائٹروجن کا بہتر استعمال، پودوں کی نشونما بہتر کرتی ہے
- بعض حالات میں المونیم سلفیٹ کھاد سے اچھے رزلٹ ملے ہیں۔
یہ فوائد اس وقت اچھے مل سکتے ہیں جب زمین میں سلفر کی مقدار کم ہو، اگر زمین میں پہلے سے سلفر کی مقدار موجود ہے تو رزلٹس کم مل سکتے ہیں، لیکن پریشان نہ ہوں آپ کو اچھے رزلٹ ملے سکتے ہیں۔
کیا امونیم سلفیٹ ہی کافی ہے؟
زرعی ماہرین کے مطابق صرف امونیم سلفیٹ کھاد کافی نہیں، بہتر پیداوار حاصل کرنے کےلیے متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے ۔
کماد کو عام طور پر درج ذیل کھادوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
- فاسفورس (DAP)
- نائٹروجن (Urea)
- سلفر (Sulfur)
- پوٹاش (Potash)
- زنک (zinc)
- بوران ( Boron)
اگر ان کھادوں میں سے کسی ایک کھاد کی مناسب مقدار نہ ملے تو باقی تمام کھادوں کی کارکردگی کو کم کر سکتی.
زراعت کے ماہرین کے مطابق کسی ایک کھاد پر انحصار کرنا پیداوار میں کمی ہو سکتی ہے، بشرطیکہ متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے۔
کیا پاکستان کی زمینوں میں سلفر کی کمی بڑھ رہی ہے؟
کماد میں ہومک ایسڈ کے فوائد، استعمال کا صحیح طریقہ اور بہترین وقت
کماد میں ہومک ایسڈ کی اہمیت
ہومک ایسڈ کماد میں کیسے کام کرتا ہے؟
کماد میں ہومک ایسڈ کے ممکنہ فوائد
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مناسب مقدار میں کسان بھائی ہومک ایسڈ درست مقدار میں استعمال کریں تو درج ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔1ـ پودوں کی جڑوں کی بہتر نشونما
2ـ کھیت میں مٹی کی ساخت میں بہتری
کماد میں ہومک ایسڈ کب استعمال کرنا چاہیے؟
- کماد کی بوائی کے وقت
- فصل کے اگاؤ کا وقت مناسب سمجھا جاتا ہے
- پہلی یا دوسری آبپاشی مناسب ہے
- جب پودے شگوفہ سازی کر رہے ہوں
- پودوں کی جڑوں کی نشونما تیزی سے ہو رہی ہو
کیا ہومک ایسڈ امونیم سلفیٹ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے؟
کیا ہر زمین میں ہومک ایسڈ یکساں فائدہ دیتا ہے؟
- مٹی کی اقسام
- نامیاتی مادے کی مقدار
- آبپاشی کا نظام
- موسم
- دیگر کھادوں کا استعمال
- فصل کی موجودہ حالت
عام غلطیاں جن سے بچنا چاہیے
- کماد (گنے) میں متوازن کھادیں استعمال کریں۔
- بروقت آبپاشی کی جائے۔
- جڑی بوٹیوں پر قابو پایا جائے۔
- ہومک ایسڈ کی سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے۔
- مٹی کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے۔
نتیجہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)
1۔ کماد میں امونیم سلفیٹ کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟
2۔ کیا امونیم سلفیٹ یوریا سے بہتر ہے؟
3۔ کماد میں ہومک ایسڈ کیا کام کرتا ہے؟
4۔ کیا ہومک ایسڈ خود ایک کھاد ہے؟
5۔ کماد میں ہومک ایسڈ کب استعمال کرنا چاہیے؟
6۔ کیا ہومک ایسڈ اور امونیم سلفیٹ ایک ساتھ استعمال کیے جا سکتے ہیں؟
7۔ کماد میں سلفر کی کمی کی علامات کیا ہیں؟
8۔ کیا سلفر کماد کی پیداوار بڑھاتا ہے؟
9۔ کماد میں امونیم سلفیٹ کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے؟
10۔ کیا صرف ہومک ایسڈ استعمال کرنے سے اچھی پیداوار حاصل ہو سکتی ہے؟
11۔ کماد میں کون سی کھاد سب سے زیادہ اہم ہے؟
12۔ کیا امونیم سلفیٹ ہر قسم کی زمین میں مفید ہے؟
13۔ کیا سلفر والی کھاد چینی (شوگر) کے معیار کو بہتر بناتی ہے؟
14۔ کیا ہومک ایسڈ پانی کی بچت میں مدد دیتا ہے؟
ہومک ایسڈ مٹی کی پانی محفوظ رکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں معاون ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان زمینوں میں جہاں نامیاتی مادہ کم ہو۔
15۔ کماد کی زیادہ پیداوار کے لیے سب سے اہم مشورہ کیا ہے؟
معلومات کے ذرائع (References)
- Food and Agriculture Organization (FAO)
- International Fertilizer Association (IFA)
- International Plant Nutrition Institute (IPNI)
- Soil Science Society of America (SSSA)
- مختلف Peer-reviewed زرعی تحقیقی جرائدپاکستان کے زرعی ماہرین کی عمومی سفارشات اور مٹی کے تجزیے سے متعلق رہنما اصول



ایک تبصرہ شائع کریں for "کماد میں امونیم سلفیٹ، ہومک ایسڈ اور سلفر کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد | پیداوار بڑھانے کا سائنسی طریقہ"