السلام علیکم کسان بھائیو! میں پچھلے 10 سال سے کماد کاشت کر رہا ہوں اور تقریباً 10 ایکڑ پر لگاتا ہوں۔ ہر سال کاشت کے وقت یہی سوال سننے کو ملتا ہے کہ DAP کتنی بوری ڈالیں۔ اکثر کسان یوریا کا خیال رکھتے ہیں مگر فاسفورس بھول جاتے ہیں، حالانکہ جڑوں اور پھوٹ (شگوفہ سازی) کی بنیاد یہی ہے۔ اس مضمون میں اپنے 10 سال کے تجربے اور سرکاری سفارشات کی روشنی میں بتاؤں گا کہ DAP کب، کتنی اور کیسے ڈالنی چاہیے۔
![]() |
| میرے کھیت میں کماد کی فصل |
DAP میں کیا ہوتا ہے؟
DAP کا گریڈ 18-46-0 ہے۔ 50 کلو کی ایک بوری میں:
- نائٹروجن: تقریباً 9 کلو
- فاسفورس (P₂O₅): تقریباً 23 کلو
یعنی 2 بوری سے تقریباً 46 کلو اور 2.2 بوری سے تقریباً 50 کلو P₂O₅ ملتا ہے۔
کماد کو فاسفورس کی ضرورت کیوں ہے؟
فاسفورس جڑوں کو مضبوط کرتا ہے، شروع کی بڑھوتری تیز کرتا ہے اور پھوٹ زیادہ نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ کماد لمبے عرصے کی فصل ہے، اس لیے شروع کی کمزوری آگے تک چلتی ہے۔
میرا اپنا تجربہ
تقریباً 5 سال پہلے تک میں فی ایکڑ DAP کی صرف ایک بوری ڈالتا تھا۔ اس وقت زمین میں طاقت تھی اور گزارا ہو جاتا تھا۔ جب زمین کی طاقت کم ہوئی اور میں نے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کا سوچا تو DAP کی مقدار بڑھا کر 2 بوری فی ایکڑ کر دی۔ اس کا فائدہ مجھے صاف نظر آیا جس کی وجہ سے شگوفہ سازی (پھوٹ) پہلے سے زیادہ ہوئی، فصل میں فاسفورس کی کمی ختم ہوئی اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔
پیداوار میں بھی اضافہ جب میں ڈی اے پی کی ایک بوری ڈالتا تھا تو اس وقت فی ایکڑ پیداوار 1000 من سے 1100 من فی ایکڑ رہی۔ جب میں ڈی اے پی کی مقدار بڑھا کر 2 بوری فی ایکڑ کی تو اس وقت 1200 من سے 1400 من فی ایکڑ رہی ہے۔
زمین کی قسم کے مطابق میری مقدار
DAP کی مقدار طے کرنے میں سب سے اہم بات زمین کی قسم ہے۔ میں نے بھربھری ہلکی ریتلی، تھوڑی بھاری اور ہلکی کلراٹھی، تینوں زمینوں میں کماد کاشت کی ہے۔ میرا اپنا حساب یہ رہا ہے:
| زمین کی قسم | میری ڈالی ہوئی DAP (فی ایکڑ) |
|---|---|
| بھر بھری ہلکی ریتلی زمین | 2 بوری |
| تھوڑی بھاری زمین | 1.5 بوری |
| ہلکی کلراٹھی زمین | 1 بوری، ساتھ دوسری کھادیں اور ادویات |
سرکاری سفارشات کیا ہیں؟
| زمین | P₂O₅ فی ایکڑ | تقریباً DAP |
|---|---|---|
| کمزور | 69 کلو | 3 بوری |
| درمیانی | 57 کلو | 2.5 بوری |
| زرخیز | 46 کلو | 2 بوری |
DAP کب ڈالیں؟
- ریجر بنانے کے بعد DAP ریجر کے تل میں ڈالیں۔
- اوپر ہلکی مٹی کی تہہ ڈال دیں تاکہ کھاد ٹکڑوں (سیٹوں) سے براہِ راست نہ لگے، ورنہ اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے۔
- پھر ٹکڑے رکھ کر ڈھانپیں اور پانی لگائیں۔
کھڑی فصل میں DAP؟
فاسفورس کی کمی کی علامات
- پودا چھوٹا اور کمزور رہتا ہے
- پھوٹ کم نکلتی ہے
- پتے گہرے نیلگوں سبز ہو جاتے ہیں
- پرانے پتوں پر سرخی یا جامنی رنگ آ سکتا ہے
جعلی DAP سے بچیں ـ میری گزارش
- ڈیلر سے رسید اور گارنٹی لیں۔
- بوری پر کمپنی کا نام، بیچ نمبر اور وزن ضرور دیکھیں۔
- بہت سستی کھاد کے لالچ میں نہ آئیں۔
پانچ عام غلطیاں
- پڑوسی کی دیکھا دیکھی مقدار طے کرنا
- DAP کو ٹکڑوں کے اوپر براہِ راست ڈالنا
- کھڑی فصل پر اوپر سے چھڑک دینا
- مٹی ٹیسٹ کروائے بغیر ہر سال وہی مقدار دیتے رہنا
- غیر معتبر دکان سے کھاد خریدنا



ایک تبصرہ شائع کریں for "کماد میں فاسفورس (DAP) کی اہمیت، فوائد، مقدار اور استعمال کا صحیح وقت"